اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو 26 ویں ترمیم میں بہتری لانے کیلئے مذاکرات کی دعوت دے دی ۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہمارےساتھ بیٹھیں اور بتائیں کہ اس ترمیم کو کیسے بہتر بنائیں۔ ہم کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔ ماحول گرم کرنے اور کاغذ پھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ مسئلہ بات کرنے سے ہی حل ہو گا۔ 26 ویں ترمیم سے عدالتوں سے ہونے والی پارلیمان کی بے توقیری کو روکا گیا ہے۔ اس ترمیم میں بارز کو تسلیم اور مضبوط کیا گیا۔ آئیں سر جوڑ کر بیٹھیں مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔ ساری دنیا میں ججز کی تعیناتی اسی طرح ہوتی ہے ۔ اپریل 2022 میں ایک قرارداد آئی تھی۔ ڈیڑھ منٹ میں وہ قرارداد مسترد کی گئی پھر اسمبلی توڑ دی گئی۔ آپ کو تحریک عدم اعتماد سے جان چھڑانا تھی۔ مصلحت کے تحت اسمبلیاں تحلیل کردی گئیں۔
مزید پڑھیں :مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے، مریم نواز
