اہم خبریں

ایاز صادق کا شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے بغیر رخصت کے 40 دن کی غیرحاضری پر معاملہ ایوان کے نوٹس میں لاتے ہوئے اُن کی نشست خالی قرار دینے کا عندیہ دے دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم بغیر رخصت کے40 دن سے زائد سےغیرحاضر ہیں، رکن قومی اسمبلی 40 دن تک غیر حاضر ہو تو اسپیکرایوان کے نوٹس میں لاتا ہے۔ آرٹیکل 64 کے تحت ایسے رکن کی نشست کو خالی قرار دیاجاسکتاہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ میاں محمد سومروکی نشست 40 دن غیرحاضررہنےکی وجہ سےخالی قراردی گئی۔

نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک بھی پیش کردی، نوشین افتخار نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم مسلسل 40 دن سے ایوان سے غیر حاضر ہیں، آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت شیخ وقاص کی رکنیت ختم کی جائے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پر رولز کے مطابق کارروائی کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں۔خاتون رکن اسمبلی کے گلے سے سونے کی چین چھین لی گئی

متعلقہ خبریں