اہم خبریں

بیرسٹر گوہر کا عمران خان کی رہائی کے بغیر پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان

پشاور(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ احتجاج اور ریلیاں عمران خان کے حکم پر نکالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بونیر میں پارٹی ریلی کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی قید کیخلاف آج احتجاج کی کال دی ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں ریلیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پشاور میں ریلی کی قیادت کریں گے۔ ریلی حیات آباد ٹول پلازہ سے شروع ہو کر پیر زکوڑی پل سے ہوتی ہوئی قلعہ بالا حصار پر اختتام پزیر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں۔پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں بڑی کمی، بجلی سستی ہونے کا امکان

متعلقہ خبریں