اہم خبریں

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت کسی قسم کے اجتماع یا لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فوری گرفتاری اور دفعہ 144 کیخلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کا اطلاق 10 اگست تک رہے گا، اس دوران کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس یا ریلی کے انعقاد اور 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

مزید پڑھیں۔گرفتارسابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سینٹرل جیل میرپور سے رہا

متعلقہ خبریں