اہم خبریں

پا کستان نے امریکہ کو بڑا سر پرائز دیدیا، جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )پاکستان کےمسلسل سرپلس نےامریکہ کو بڑے تجارتی خسارے سےدوچارکردیا،ذرائع کے مطابق پاکستان کاامریکہ کےساتھ مجموعی تجارتی سرپلس4سال میں14ارب 44کروڑڈالرزپرپہنچ گیا۔
پاکستان کےلیےامریکہ سب سے بڑابرآمدی ملک،تجارتی توازن پاکستان کےحق میں ہے۔ امریکہ کیلئے گزشتہ4سال میں پاکستانی مجموعی برآمدات23 ارب24کروڑڈالرزرہیں۔
امریکہ سے4سال میں مجموعی پاکستانی درآمدات8ارب80 کروڑ ڈالرزرہیں۔
گزشتہ مالی سال پاکستان کاامریکہ کےساتھ تجارتی سرپلس 4ارب 9کروڑڈالرزتھا۔ مالی سال2024،25میں امریکہ کیلئے پاکستانی برآمدات5ارب 84کروڑڈالرزتھیں۔
گزشتہ مالی سال امریکہ سےدرآمدات کاحجم ایک ارب 74کروڑ40لاکھ ڈالرز رہا۔
مالی سال2023،24 میں پاکستان کا امریکہ کےساتھ تجارتی سرپلس 4 ارب2کروڑڈالرز تھا۔ مالی سال2023،24میں امریکہ کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم5ارب29کروڑ ڈالرزتھا۔
پاکستان نے2023،24میں امریکہ سےایک ارب26کروڑڈالرزکی درآمدات کی تھیں۔
مالی سال 2022،23 میں پاکستان کا امریکہ کےساتھ تجارتی سرپلس 3 ارب 25 کروڑڈالرز تھا۔ امریکہ کےلیے2022۔23میں پاکستانی برآمدات5ارب28کروڑ 50لاکھ ڈالرز تھیں۔
امریکہ سے2022۔23میں پاکستان نے2 ارب3کروڑ30لاکھ ڈالرزکی درآمدات کی تھیں۔
مالی سال2021۔22 میں پاکستان کا امریکہ کےساتھ تجارتی سرپلس 3ارب7کروڑڈالرزتھا۔ امریکہ کے لیے2021۔22میں پاکستانی برآمدات کاحجم 6ارب83کروڑڈالرز تھا۔
مالی سال2021۔22میں امریکہ سے پاکستانی درآمدات کاحجم 3ارب 76کروڑڈالرزتھا۔

مزید پڑھیں :19 ایڈیشنل سیشن ججز کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی

متعلقہ خبریں