راولپنڈی (اے بی این نیوز )بوستان روڈ چکلالہ راولپنڈی میں زیرِ زمین گیس پائپ لائن میں پھٹ گئی۔
دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دادی کے ساتھ پیدل جا رہی چھ سالہ معصوم بچی جاں بحق ہو گئی۔
گیس دھماکے میں پانچ افراد زخمی، حالت بعض کی تشویشناک ہے۔
دھماکے سے قریبی دکانوں اور موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان۔
نہ پولیس پہنچی، نہ ریسکیو، نہ سوئی گیس کا کوئی اہلکار مدد کو آیا۔
مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھاتے رہے۔
علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج، حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
مزید پڑھیں :یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 54 افراد جاں بحق،100لاپتہ