صنعا (اے بی این نیوز ) یمن کے ساحل پر پیش آنے والے المناک حادثے نے دنیا کو غمزدہ کر دیا ہے، جہاں خراب موسم کے باعث تارکین وطن ایک کشتی ڈوب گئی اور اس سانحے میں کم از کم 54 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 100لاپتہ ہوگئے.مقامی حکام کے مطابق کشتی میں تقریباً 150 افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر افراد مہاجرین اور مقامی ماہی گیر بتائے جا رہے ہیں۔
حادثہ صنعا کے قریب پیش آیا، جب اچانک سمندر میں طوفانی ہوائیں اور بلند لہریں اٹھنے لگیں، جس کے باعث کشتی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ امدادی ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا اور اب تک درجنوں لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
ساحلی محافظین کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زندہ بچ جانے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ تاہم خراب موسم اور تیز لہروں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :ا یران کے صدر دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ