اہم خبریں

بیٹوں سےملاقات میں عمران خان جوہدایت دیں گےاس پر عمل ہو گا،اسدقیصر

اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسدقیصر نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے،ہمارااحتجاج پرامن ہوگا۔ اسلام آباد آنےکاکوئی پروگرام نہیں ہے۔ 5اگست کوپورےملک میں پروگرام کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی چاہتےہیں ملک میں عدلیہ اورپارلیمنٹ آزادہو۔ قانونی طورپربانی پی ٹی آئی کی تمام کیسزمیں ضمانت ہونی چاہیے۔ ہم نےجوڈیشل کمیشن بنانےکامطالبہ کیاتھا۔ چاہتے ہیں کسی کےخلاف انتقامی کارروائی نہ ہو۔
نوازشریف کےخلاف کیسزپیپلزپارٹی نےبنائےتھے۔ راناثنااللہ کےکیسزپربانی نےکابینہ میں ناراضی ظاہرکی تھی۔ راناثنااللہ کےخلاف کیس غلط بنیادپربناتھا۔
کسی کےخلاف سیاسی انتقام کی بنیادپرفیصلےنہیں ہونےچاہئیں۔
بانی پی ٹی آئی نےکہاہے کہ وہ کسی سےذاتی انتقام نہیں لیں گے۔ ملک میں آئین کی بالادستی ہو،تمام ادارےاپنے دائرہ کارمیں کام کریں۔ عوام میں عملاً مسلم لیگ ختم ہوچکی ہے،رہنماتحریک انصاف اسدقیصر
دھڑےبندی کسی ایک پارٹی میں نہیں ہوتی۔ بانی پی ٹی آئی کےبیٹےبالکل آرہےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کےبیٹےوالدسےملنےآرہےہیں۔ بیٹوں سےملاقات میں بانی جوہدایت دیں گےجو فیصلہ کریں گے وہ ہوگا۔
مشال یوسفزئی کوبانی پی ٹی آئی کی منظوری سےٹکٹ ملا ہے۔ جن کےپاس اختیارہےطاقت ہے اسی سے بات ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان تحریک سے نہیں رول آف لاء کے ذریعے رہا ہو نگے، شاہد خاقان عباسی

متعلقہ خبریں