بھارہ کہو(سید منظور حسین شاہ)بھارہ کہو مجسٹریٹ کا معروف امتیاز سپر سٹور پر چھاپہ عوامی شکایات چینی مہنگے داموں اور نہ فروخت کرنے پرامتیاز سپر سٹور سیل چینی مہنگے داموں خرید کر سرکاری ریٹ پرفروخت کررہے تھے ۔
بعض لوگ زیادہ مقدار میں چینی خریدنا چاہتے تھے ان کی شکایات پر سٹورسیل کیا گیا منیجر کا موقف تفصیلات کے مطابق ذمہ دار ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نےعوامی شکایات پربھارہ کہومعروف امتیاز سپرسٹورپر چھاپہ مارا ۔
جہاں لوگوں نے مجسٹریٹ سے سٹور انتظامیہ کی چینی کے متعلق شکایات کیں جس پرمجسٹریٹ نے امتیاز سپر سٹور کو سیل کردیا اس پر جب امتیاز سپر سٹور کے منیجر سے ان کے فون پر رابطہ کیا گیا۔
تو انہوں نے سٹور سیل ہونے کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ کل سٹور دوبارہ کھل جاۓ گا ہم تو مہنگے داموں چینی خرید کر سرکاری ریٹ پر فروخت کررہے تھے ان لوگوں نے مجسٹریٹ کاشکایات کیں جو مقدار میں زیادہ چینی خریدنے کااصرار کرتے تھے
مزید پڑھیں :عمران خان کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں، عوام کی اکثریت ان کے ساتھ ہے،علامہ راجہ ناصر عباس