کو ہستان ( اے بی این نیوز )کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے ایک حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے ۔
نصیر الدین ولد بہرام کی نعش 28 سال بعد لیدی پالس کے گلیشیئر سے صحیح حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
نصیر الدین 28 سال قبل برفانی طوفان کی نذر ہو کر لاپتا ہو گئے تھے۔
نعش پر وسکٹ موجود تھی، اور جیب سے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس سے ان کی شناخت ممکن ہوئی۔
اہلخانہ کے مطابق نصیرالدین 1997 میں گھر واپسی کے دوران اپنے گھوڑے سمیت گلیشئر کی ایک دراڑ میں گر کر لاپتہ ہو گئے تھے۔
اس وقت کئی دنوں تک ان کی تلاش جاری رہی، مگر کوئی سراغ نہ مل سکا اور بالآخر انہیں لاپتہ قرار دے دیا گیا۔
حالیہ دنوں میں برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہوا تو مقامی چرواہوں نے گلیشئر کے کنارے انسانی باقیات دیکھی۔
مزید پڑھیں :راول ڈیم بھر گیا، سپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے