لاہور ( اے بی این نیوز ) لاہور; عدالت آنے والے شہریوں کو ساتھیوں سمیت قتل کرنے والی خاتون گرفتار۔
شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ساتھیوں سمیت عدالت آنے والے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والی خاتون اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھی۔
مفرور اشتہاری مجرم نے ساتھیوں سمیت عدالت آنے والے شہریوں کو قتل اور زخمی کر دیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کمرہ عدالت میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ لوگ جان بچانے کے لیے لیٹ گئے۔
مزید پڑھیں :سابق وزیر اعظم گرفتار،جلسہ میں جا تے ہو ئے حراست میں لے لیا گیا