بھمبر ( اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کوحراست میں لےلیاگیا۔ سردار عبدالقیوم نیازی کے 9مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنماعبدالقیوم نیازی کوبھمبرکےعلاقہ سماہنی سےحراست میں لیاگیا۔
سردارعبدالقیوم نیازی احتجاجی ریلی سےخطاب کیلئےسماہنی پہنچےتھے۔ عبدالقیوم نیازی پر11سےزائدمقدمات درج ہیں،میرپورمنتقل کیاجارہاہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سردار عبدالقیوم نیازی بھمبر آ رہے تھے جب جنڈی چونترہ کے مقام پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی میں قریبی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔
سیاسی حلقوں میں اس گرفتاری پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے
ماہرین کے مطابق یہ گرفتاری آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک نئی ہلچل پیدا کر سکتی ہے، کیونکہ سردار عبدالقیوم نیازی کا شمار تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ دوسری جانب پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد گرفتاری کے خلاف احتجاج کی تیاری کر رہی ہے اور اس معاملے نے خطے کی سیاست کو ایک بار پھر گرما دیا ہے۔
مزید پڑھیں :600 سال بعدآتش فشاں پھٹ پڑا، آسمان سرخ روشنی سے بھر گیا