اہم خبریں

فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،گدھے کے گوشت کے بعد اسلام آباد میں مضر صحت گوشت پکڑا گیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت گوشت پکڑا گیا۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت گوشت کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔
160 کلوگرام مضر صحت گوشت لے جانے والی گاڑی کی گولڑہ روڑ پر انسپکشن کے دوران پکڑا گیا۔
میٹ سیفٹی ٹیم کی جانب سے بدبودار گوشت کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتا یا کہ
گاڑی میں موجود گوشت پر ذبح خانے کی سٹیمپ بھی موجود نہ تھی۔
گوشت کی سٹوریج اور ٹمپریچر میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی۔
شہر میں مضر صحت گوشت کی فراہمی ہر صورت نہ ممکن بنائی جائے گی ۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی ریجن میں ڈینگی کا حملہ،درجنوں کنفرم مریض،انتظامیہ روک تھام میں سو فیصد ناکام

متعلقہ خبریں