اہم خبریں

چینی سمگلنگ،سمگلر پولیس سے اسلحہ کی نوک پر ساتھی چھڑا کر فرار،کا نسٹیبل کی شرٹ پھا ڑ دی

راولپنڈی   (  اے بی این نیوز    )تھانہ روات چینی سمگلنگ کی کوشش ناکام، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چک بیلی موڑ پر 10 ویلر گاڑی سے 700 بوری چینی برآمد کر لی گئی۔

گاڑی میں موجود افراد اجازت نامہ یا سرکاری لیٹر نہ دکھا سکے۔

ڈرائیور رفاقت، جلیل شاہ اور ہیلپر محسن سے ابتدائی تفتیش۔

ویگو ڈالے میں آئے 3 مسلح افراد نے پولیس سے مزاحمت کی۔

مسلح افراد نے پولیس اہلکار عمیر محمود کی شرٹ پھاڑ دی۔

ملزمان نے زبردستی ساتھیوں کو چھڑا کر فرار کروا دیا۔

کارِ سرکار میں مداخلت، مزاحمت اور دھمکیوں پر مقدمہ درج۔

ملزمان کے خلاف تھانہ روات میں مختلف دفعات 353، 186، 148، 149، 506ii کے تحت مقدمہ درج ۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی ریجن میں ڈینگی کا حملہ،درجنوں کنفرم مریض،انتظامیہ روک تھام میں سو فیصد ناکام

متعلقہ خبریں