راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی ریجن میں ڈینگی کیسز میں اچانک اضافہ ہو گیا۔
راولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی۔
مری کی یونین کونسل گہل سے 11 ڈینگی مریض رپورٹ کئے گئے۔
کوٹلی ستیاں سے 4 مریض، مجموعی مریضوں میں تیزی ہو رہی ہے۔
اٹک، جہلم اور چکوال سے ڈینگی کے 5 مریض رپورٹ ہو ئے۔
اٹک سے 3، جہلم اور چکوال سے 1،1 مریض سامنے آیا۔
راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں صرف جرمانوں تک محدود رہ گئیں۔
27 لاکھ 52 ہزار روپے کے جرمانے وصول، 984 عمارتیں سیل کی گئیں۔
راولپنڈی میں 1533 ایف آئی آرز، 3088 چالان بھی کیے گئے۔
اٹک، چکوال اور جہلم میں کوئی جرمانہ یا سیلنگ رپورٹ نہیں۔
رواں برس انسداد ڈینگی رپورٹ بھی جاری نہیں کی گئی۔
مری اور راولپنڈی کے مریضوں پر سی ای او سے رابطہ، کوئی جواب دینے سے قاصر ہے۔
مزید پڑھیں :مذہبی اسکالرڈاکٹر ذاکر نائیک نے جزیرے بالی سے بنجی چھلانگ لگادی