اہم خبریں

5 اگست سے متعلق تیاریاں شروع، ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی ، اسد قیصر

پشاور(اے بی این نیوز)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ 5اگست کے لیے ہماری تیاریاں جاری ہیں، ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوبوں میں قائدین کو ہدایات کردی ہیں اس کے مطابق باہر نکلیں گے

قیصر نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے پوری قوم کو ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کیساتھ جو کچھ ہورہا ہے پوری قوم دیکھ رہی ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جے یوآئی ف سے بھی ہم نے رابطہ کیا تھا ان کی اپنی مرضی ہے ہم تمام آپشنز استعمال کرینگے، عدالتوں میں بھی جائیں گے سڑکوں پر بھی آئیں گے، پارلیمنٹ سے متعلق ہماری پارلیمانی پارٹی اجلاس کرکے فیصلہ کرے گی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں پارلیمنٹ کا کردار ختم ہوچکا ہے، ہمارے لوگوں کو نااہل کیا جارہا ہے، قانون وآئین کا احترام نہیں ہے، زبردستی فیصلے کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کیساتھ مذاکرات کیے یقین دہانی کرائی گئی بانی سے ملاقات کرائیں گے، بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں ان کیساتھ مشاورت ہماراحق ہے، یقین دہانی کے باوجود ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

متعلقہ خبریں