اہم خبریں

لاپتہ افرادسےمتعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، چیف جسٹس

پشاور ( اے بی این نیوز       ) چیف جسٹس کی سپریم کورٹ برانچ رجسٹری پشاورمیں خیبرپختونخواباروفدسےملاقات۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار قانون وانصاف کمیشن میں بارنمائندوں کورکنیت دی گئی۔
قانون وانصاف کمیشن کےذریعے عدالتی اصلاحات پرپیشرفت جاری ہے۔ لاپتہ افرادسےمتعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ عدالتی افسران پربیرونی دباؤروکنےکیلئےہائیکورٹس کوہدایات کی گئی ہیں۔
فوری انصاف کیلئےکمرشل لٹیگیشن کوریڈورز،ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس قائم ہونگی۔ 13اقسام کےمقدمات کیلئےوقت مقررہ میں فیصلےکی پالیسی متعارف کرائی گئی۔ ضلعی عدلیہ میں بھرتیوں،تربیت،بائیومیٹرک تصدیق کامعیاریکساں بنایاجارہاہے۔
زیرسماعت ملزمان،گواہوں کی ویڈیولنک حاضری کی سہولت دی جارہی ہے۔ عدلیہ میں مصنوعی ذہانت کےاستعمال کیلئےاخلاقی رہنمااصول تشکیل دیےجارہے ہیں۔ کم ترقی یافتہ اضلاع میں انفراسٹرکچر،سولر بجلی اورڈیجیٹل سہولیات کافقدان ہے۔
علاقائی عدالتی تفاوت کم کرنےکیلئےفوری اقدامات کی ضر ورت ہے۔ غریب سائلین کومفت وکیل کی سہولت ریاستی خرچ پردی جائےگی۔ ضلع سےسپریم کورٹ تک مفت قانونی معاونت دی جائےگی۔
بارزاہل وکلاکومتعلقہ جج صاحبان کےلیےنامزدکردیں۔
وکلاوفاقی عدالتی اکیڈمی کی تربیتی سکیموں سےبھرپورفائدہ اٹھائیں۔ بارنمائندوں کےمسائل سن کرمتعلقہ اداروں سےرابطے کایقین دلاتاہوں۔ شفافیت،انصاف تک رسائی اورمشترکہ اصلاح ہماراعزم ہے۔

مزید پڑھیں :وکیل خواجہ شمس الاسلام پر ٹارگٹڈ حملہ،ملزم اسلحہ سمیت مسجد میں موجود ہو نے کا انکشاف،سیکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے

متعلقہ خبریں