اہم خبریں

سلمان اکرم راجہ ضمانت ہو گئی

پشاور ( اے بی این نیوز       )پشاورہائیکورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت ۔ درخواست پر سماعت جسٹس عبدالفیاض نے کی۔
عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 19 اگست تک راہداری ضمانت دے دی۔
عدالت کا سلمان اکرم راجہ کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت ۔ وکیل درخواستگزار نے کہا کہ درخواستگزار کو اسلام آباد میں ایک مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔
درخواستگزار عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، راہداری ضمانت دی جائے۔
عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 19 اگست ک راہداری ضمانت دے دی۔ اس سے پہلے دو رکنی بینچ نے سلمان اکرم کو 19 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں :ڈی ایچ اے میں فائرنگ ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام دم توڑ گئے

متعلقہ خبریں