اہم خبریں

راولپنڈی، برساتی نالے میں بہہ جانے والی گاڑی 10 روز بعد مل گئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 سے کار سوار باپ بیٹی کے بہہ جانے کا معاملہ ،ریسکیو راولپنڈی کی امدادی ٹیموں نے برساتی نالے میں بہہ جانے والی گاڑی کا 10 روز بعد سراغ لگا لیا ،گاڑی میں سوار اسحاق قاضی کی جواں سالہ بیٹی کی لاش بھی نکال لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں برساتی نالے میں بہہ جانے والی گاڑی کا 10 روز بعد سراغ لگا لیا ،گاڑی میں سوار اسحاق قاضی کی جواں سالہ بیٹی کی لاش بھی نکال لی گئی۔

23 جولائی 2025 کو اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے دوران اپنی بیٹی سمیت طوفانی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل قاضی اسحاق کی لاش تلاش کی سخت کوششوں کے بعد ملی ہے۔ لاش دریائے سواں سے ملی تاہم ان کی بیٹی کی تلاش جاری رہی۔ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ساتھ کار چلا رہے تھے۔
مزید پڑھیں: راجن پور، 125 سال سے تعینات بارڈر ملٹری پولیس کی تبدیلی،خواتین پولیس اہلکار تعینات

متعلقہ خبریں