اہم خبریں

9 مئی کے واقعات کوئی سیاسی سرگرمی نہیں،ایجنڈا پورا کرنے کی کوشش تھی ،اختیار ولی خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز) اے بی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنماپاکستان مسلم لیگ نواز وزیراعظم کے کوارڈنیٹر اختیار ولی خان نے کہا کہ انکی پریس کانفرنس اپنی جگہ اور ان کی باتیں اپنی جگہ پر ہیں۔

ہمیں اپنی یادداشت کو تازہ کرنا پڑیگا9 مئی کے واقعات کوئی عام واقعات نہیں تھے یہ سیاسی جلسہ نہیں تھے ،9 مئی کو اس ایجنڈے کی تکمیل کی کوشش کی گئی تھی جس کی انڈـیا 75 سالوں سے تاک لگا کر بیٹھا تھا ،کچھ دن پہلے انڈیا نے آپ پر حملہ کیا تھا۔

انہی کا ٹارگٹ ہوتا ہے آپ کا جی ایچ کیو انہی کا ٹارگٹ ہوتا آپ کے حساس ادارے کے دفاتر آپ کی ایٹمی قوت،یہی اگر ایک سیاسی جماعت کرے۔ایک اور سوا ل کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولو گ اس میں شامل ہیں وہ معافی مانگیں۔عدالت لگی ہوئی ہے ایک پراسس ہے ۔کیا اگر کوئی پارلیمنٹیرین بن جائے تو وہ قانون سے مبراہوتا ہے ؟

اگر کوئی پولیٹیکل لیڈر بن جائے تو اسکے پاس لائسنس ٹو کل آجاتا ہےکہ وہ جی ایچ کیو پر جاکر حملہ کرے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے نے وہ فوٹیجز خود نہیں دیکھیں، آپ نے ریڈیو پاکستان کو آگ لگاتے ہوئے نہیں دیکھا۔

کیا آپ نے کور کمانڈر ہائوس جناح ہاس لاہور میں توڑ پھوڑ نہیں دیکھی ، جج اور عدالتیں اس ملک کی ہیں ایلینز کی نہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ جن لوگوں نے اس ملک کے حساس اداروں پر اے ایس آئی کے دفاتر پر حملے کئے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق ہیں۔فیصل چوہدری صاحب کو میں مبارکباد دیتا ہوں۔انکے لئے ویسے بھی آج خوشی کا دن ہے ان کے بھائی فواد چوہدری کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں: سزائیں کیوں دی جارہی ہیں اس مقصد سے بخوبی واقف ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

متعلقہ خبریں