اہم خبریں

پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان،جا نئے فی لٹر کتنا سستا ہوا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے پیٹرول کی قیمت میں سات روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے۔

، پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :جمہوری قوت کو دبانا ریاست اور عوام کے درمیان دیوار کھڑی کرنا ہے،سلمان اکرم راجہ

متعلقہ خبریں