اسلام آباد ( اے بی این نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ دنیا دہشتگردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔
ریاست پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے زمینی آپریشن ، قانو ن سازی ، انتہا پسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے عناصر کا موثر استعمال کیا گیا ۔
کمیٹی کی دہشتگردی کے خلاف وفاقی ، صوبائی حکومتوں کے مابین ہم آہنگی مؤثر بنانے کی ہدایت ۔
بہادر سپوتوں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے ۔ قوم کو جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم ،سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے متحد ہیں۔
بہادر افواج نے آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب میں دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔
سمگلنگ کی روک تھام سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔ دہشتگردی سے پاک اور پر امن مضبوط ریاستی ڈھانچہ ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرتا ہے ۔
نظام کی ڈیجیٹائزیشن او ر ٹیکس سسٹم میں بہتری جیسے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔
مزید پڑھیں :تم شرط رکھو جان کے بدلے خان دوسری سانس لی تو بزدل کہنا!زرتاج گل کا سزا کے بعد پہلا ٹویٹ