اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں زرتاج گل نے اپنے جذبات کا اظہار ایک نظم میں کیا ہے۔تم شرط رکھو کہ جان کے بدلے خان دوسری سانس لی تو بزدل کہنا!
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مقدمات میں زرتاج گل، عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
مرکزی رہنماؤں کو تینوں مقدمات میں مجموعی طور پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :یہ سزائیں انصاف کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہیں،شفقت عباس