اسلام آباد (اے بی این نیوز) گیس صارفین کے لئے اچھی خبر۔ گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے گیس کنکشنز پر پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کردی۔
گھریلو صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کی گئی ہے ۔ نئے گیس صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کئے جائیں گے۔
درآمدی گیس کنکشنز کی فیس قدرتی گیس کنکشنز سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔ درآمدی گیس کے نئے کنکشن کی فیس 41 ہزار روپے تک ہوگی۔ درآمدی گیس کی قیمت میں قدرتی گیس سے کئی گنا زیادہ ہوگی ۔
وفاقی کابینہ کیمنظوری کے بعد نئے گیس کنکشنز کا اجراء شروع کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا حکم کیوں نہیں مانا،صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ