اسلام آباد (اے بی این نیوز) سینیٹ انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق
پی ٹی آئی کی امیدوار صائمہ خالد کا سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ۔
پشاور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے لیے نامزد کیا تھا۔
عدیل اقبال نے کہا کہ صائمہ خالد نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی درخواست کے باوجود الیکشن سے دستبردار نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کے احکامات کی تعمیل پوری جماعت پر لازم ہے، خلاف ورزی پر صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کااسلام آباد میں5 اگست کو جلسہ،لوکل قیادت تیار، اعلیٰ قیادت کا انکار،جا نئے تفصیلات