اہم خبریں

پی ٹی آئی کااسلام آباد میں5 اگست کو جلسہ،لوکل قیادت تیار، اعلیٰ قیادت کا انکار،جا نئے تفصیلات

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے پانچ اگست احتجاج کا معاملہ۔ پی ٹی آئی قیادت نے ورکرز کو تاحال کوئی احتجاجی پلاننہ دیا ۔ قیادت کی جانب سے پلان نا ملنے پر مقامی قیادت خود تیاریاں کرنے میں مصروف وفاقی دارالحکومت میں جلسے کے حوالے سے اعلی قیادت لاعلم۔

اسلام آباد میں ریجنل صدر اور جنرل سیکرٹری نے اپنے طور پر فیصلہ کر لیا۔ عا مر مغل نے کہا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد میں پانچ اگست کو جلسہ کرے گی ۔ عامر مغل نے ضلعی انتظامیہ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی درخواست بھی دے دی ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ

ہم نے کسی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی ہدایات نہیں کی۔ ہم نے احتجاج یا جلسہ کے لیے کارکنان کو اسلام اباد آنے کا بھی نہیں کہا۔

مزید پڑھیں :چھٹیوں کا اعلان کر دیا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری ، جانئے کب سے کب تک

متعلقہ خبریں