اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز کل سے ہوگا۔
یکم اگست سے 30 اگست تک تعطیلات جاری رہیں گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق
تعطیلات کے دوران روزانہ 3 ججز ایسٹ و ویسٹ میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔
ایک ایڈیشنل ، سول جج اور ایک ڈیوٹی مجسٹریٹ روزانہ مقرر کر دیئے گئے۔
ڈیوٹی ججز صرف ایمرجنسی نوعیت کے کیسز سنیں گے۔
سیشن ججز نے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں :امریکی صدر نے بھارتی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دے دیا، مودی ہر محاذ پر ناکام،راہول گاندھی نے بھی مودی کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے
