اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے ایک اور تازہ ہوا کا جھونکا،اہم راہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور (اے بی این نیوز) تحریک انصاف کے لیے ایک اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جب پشاور ہائیکورٹ نے پارٹی کے اہم رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ اعظم سواتی کی جانب سے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آج سنائے گئے فیصلے میں عدالت نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں پانچ کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے پارٹی رہنماؤں پر مختلف قانونی پابندیاں عائد کی جا رہی تھیں۔

مزید پڑھیں :ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز بند ، خریدوفروخت ختم کر دی گئی

متعلقہ خبریں