اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز اچانک بند کر دیے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیراعظم اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یو ایس سی کی بندش کی منظوری دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر خرید و فروخت مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ پالیسی سطح پر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے باعث عوام کو سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی متاثر ہوگی جبکہ مہنگائی کے شکار افراد کے لیے یہ ایک نیا چیلنج بن گیا ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے عام صارفین پر بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے کیونکہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ ہو چکا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے ایک اچھی خبر،اہم راہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ،جا نئے کس کس کو ریلیف ملا