اہم خبریں

بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے، ٹیرف کی حد کم کرنے کیلئے تیار ہے، ٹرمپ

واشنگٹن ( اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مودی ہمارے دوست ہیں ، لیکن وہ ہمارے ساتھ زیادہ کاروبار نہیں کرتے ۔
امریکا کے بھارت کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف وصول کرنے والا ملک ہے۔ بھارت اب ٹیرف کی حد کم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ہم کسی کو بھی ڈالر پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔
یکم اگست امریکا کیلئے بہت بڑا دن ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کا کم مالیت کی درآمدات پر عالمی ڈیوٹی فری رعایت معطل کرنے کا فیصلہ۔ یہ اقدام برازیل کی حالیہ پالیسیوں کے ردعمل میں اٹھایا گیا۔
ٹرمپ انتظامیہ کو برازیل کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا برازیل پر 40 فیصد اضافہ ٹیرف عائد کرنے کا حکم نامہ جاری ۔ برازیل پر ٹیرف کی مجموعی شرح 50 فیصد ہو گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے تانبے درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔ ہمیں شرح سود کم کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں :راول ڈیم کے سپل ویز کل صبح 6 بجے کھول دیئے جائیں گے

متعلقہ خبریں