اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائیگا،ترجمان سپارکو کے مطابق چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے سائنسدان بھی لانچ سینٹر میں موجود ہونگے۔
پاکستان وقت کے مطابق 7 سے 8 بجے کے درمیان سیٹلائٹ لانچ ہوگی۔ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ لانچ کی تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا چائنہ سے وڈیو میسج بھی نشر کیا جائے گا ۔
سیٹلائٹ لانچ کو براہ راست سپارکو اسلام آباد میں بھی دکھایا جائے گا۔ سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور شہری پھیلاؤ کی نگرانی ہوسکے گی۔ یہ سیٹلائٹ سیلاب، زمینی کھسکاؤ اور زلزلوں کی بروقت انتباہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
جغرافیائی خطرات کی نشان دہی کر کے سی پیک جیسی قومی ترقیاتی پہلوؤں کو بھی سپورٹ کرے گا۔ پاکستان کی پہلے ہی 5 سیٹلائٹ خلا میں اپنا کام کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں :شوگر سکینڈل میں وزیراعظم نے خود اپنے مؤقف کی خلاف ورزی کی ،فیصل چوہدری