کراچی (ے بی این نیوز)اداکارہ حمیرہ اصغر کے فلیٹ سے لیے گئے 6 نمونوں کی رپورٹ سامنے آگئی
کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے لیے گئے مختلف نمونوں کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے گھر سے 6 مختلف نمونے حاصل کیے گئے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے پیالوں سے 5 نمونے لیے گئے جبکہ چھٹا نمونہ کچن میں رکھے نمک کا تھا۔ 5 پیالوں میں پایا جانے والا نمک سمندری نمک تھا۔ گھر میں پایا جانے والا نمک پیالوں میں پائے جانے والے نمک سے مختلف ہوتا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سمندری نمک بدبو کو کم کرنے اور کیڑوں کو بھگانے کے لیے مفید ہے۔ نمونوں کی رپورٹ کے بعد تحقیقات میں مزید پیش رفت ہو گی۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور پاکستان کے پہلے گرین بلڈنگ کوڈ کی منظوری دے دی