اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے۔ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کا عزم دہرایا گیا۔
شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
لاہور ریلوے سٹیشن آخری بار نواز شریف کو ریسیو کرنے گیا تھا۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر انقلابی تبدیلیاں دیکھ کر دل خوش ہوا ۔ ریلوے ٹکٹنگ نظام مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے۔ ریلوے کے سروس عملے کی یونیفارم اور مہمان نوازی متاثر کن تھی۔
پاکستان کو جو عزت ملی ہے وہ جنگ جیت کر ملی ہے۔ ہماری افواج کی دلیری اور مہارت نے دنیا کو حیران کر دیا۔ ایئر فورس کی کارکردگی نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔پوری قوم کی یکجہتی نے ہماری کامیابی کو ممکن بنایا۔
پاکستان کی قوم غزہ پر یکسو ہے، ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ فل لوڈڈ امدادی کھیپ غزہ روانہ کی جائے۔ امداد اردن کے ذریعے بھیجی جائے گی، تمام رکاوٹوں کے باوجود بھرپور تیاری مکمل ہے۔ ستمبر میں اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
غزہ کے لیے پاکستان کی آواز دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر ایک توانا آواز بنے گی۔
مزید پڑھیں :غیرت کے نام پر دل دہلادینے والی خبر،اہم پیش رفت،بڑے نام سامنے آگئے