اہم خبریں

ہمارے خلاف مقدمات بند ہونے چاہئیں،جیل بھیجنا تو بھیج دیں، علیمہ خان

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف مقدمات بند ہونے چاہئیں، اگر آپ ہمیں جیل بھیجنا چاہتے ہیں تو ہمیں جیل بھیج دیں۔

علیمہ خان نے راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف اتنے مقدمات ہیں، معلوم نہیں کون سا مقدمہ کہاں درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کی گئی کہ آج ہمارے وکلاء دلائل دیں۔

علیمہ خان کے مطابق وہ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف ہے۔ انہیں الزامات لگانے کی بجائے اپنی سوچ بدلنی ہوگی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی سن لی گئی،عمر ایوب ،چیف جسٹس رابطہ، جا نئے بڑی بریکنگ نیوز

متعلقہ خبریں