اہم خبریں

غیرت کے نام پر دل دہلادینے والی خبر،اہم پیش رفت،بڑے نام سامنے آگئے

راولپنڈی (اے بی این نیوز) راولپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کے دل دہلا دینے والے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ اور جرگے کی جگہ کا معائنہ کیا، جبکہ گرفتار مرکزی ملزمان سے حاصل معلومات کی روشنی میں شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے قتل کے مقام اور جرگہ کے انعقاد کی جگہ کا دورہ کیا، جہاں سے مختلف شواہد جمع کیے گئے۔ ٹیم نے گرفتار 6 مرکزی ملزمان سے تفتیش کے دوران حاصل معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھایا۔

اس دوران پولیس نے جرگہ کے سربراہ عصمت اللہ کے گھر سے قبضے میں لی گئی ۔
ڈی وی آر فوٹیج کی روشنی میں بھی شواہد کا جائزہ لیا، جس سے واقعے سے جڑے مزید افراد کے کردار سامنے آ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے جرگے میں شامل دیگر افراد کے نام بھی ظاہر کر دیے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر مزید مرد و خواتین ملزمان کی گرفتاری کا قوی امکان ہے۔پولیس کی تفتیش جاری ہے اور واقعے سے جڑے تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے جامع کارروائی کی جا رہی ہے۔

غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی سدرہ عرب کیس کی تفتیش جاری ۔ پولیس کو قبرستان میں نعش لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں آنے والے افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیا۔
شناخت ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دیئے گئے ۔ فوٹیج کے مطابق قبرستان میں پندرہ سے زائد افراد تھے ۔ ذرائع کے مطابق نعش بردار لوڈر رکشہ کو قبرستان کے اندر لایا گیا۔

شدید بارش کے باعث ملزمان قبرستان کمیٹی کے کمرے میں بیٹھے انتظار کر رہے تھے۔
رکشہ آتے ہی سب باہر۔ آگئے اور نعش کو قبر میں پہنچایا ۔ ملزمان نے نعش کو دفن کرنے کے بعد زمین ہموار کر دی ۔ ملزمان نے قبرستان میں ہی موجود نلکے سے ہاتھ دھوئے اور روانہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں :صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں