اسلام آباد (زاہدہ راو) عمر ایوب کے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا معاملہ ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمر ایوب سے رابطہ کر لیا۔
چیف جسٹس نے عمر ایوب کو جمعہ کو ملنے کے لیے بلا لیا۔
عمر ایوب نے چیف جسٹس سے اسلام آباد میں ملنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع عمر ایوب نے مزید بتا یا کہ اگر میں اسلام آباد آپ سے ملنے آیا تو واپس نہیں جا سکوں گا گرفتار کر لیا جائے گا۔
عمر ایوب کے انکار پر چیف جسٹس نے دوسرا آپشن پوچھا ۔ عمر ایوب نے چیف جسٹس سے پشاور میں ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
مزید پڑھیں :آئندہ سال حج کتنے میں ہو گا ،جا نئے،کمیٹی نے بڑی حج کرپشن پکڑ لی