اہم خبریں

آئندہ سال حج کتنے میں ہو گا ،جا نئے،کمیٹی نے بڑی حج کرپشن پکڑ لی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اجلاس۔ سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ: آئندہ سال حج پیکج ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان متوقع ہے۔
سینیٹ مذہبی امور کمیٹی کا مطالبہ: ڈی جی حج کو فوری واپس بلا کر نیا افسر تعینات کیا جائے۔

نئے ڈی جی حج کے لیے عربی زبان اور سعودی نظام سے واقفیت کو لازمی قرار دیا جائے۔ سینیٹ اجلاس میں حج 2024 کی نجی اسکیم اور اوورسیز حاجیوں کے مسائل پر بحث۔

سینیٹر عون عباس کا انکشاف: 63 ہزار حاجیوں کے ریفنڈ پر وزارت نے وضاحت نہیں دی۔ سینیٹر عون عباس نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے درمیان رابطے کا فقدان حج اسکیم ناکامی کی وجہ بنا۔ کمیٹی نے انکشاف کیا کہ

حج کے دوران سعودی عرب میں عمارت کے حصول کے لیے گاڑی رشوت میں دی گئی۔ پروکیورمنٹ کمیٹی کی کارکردگی پر سوالات، الراجی کمپنی کو 100 نمبر دیے جانے پر اعتراضات۔

سینیٹرز کا مطالبہ: موجودہ پروکیورمنٹ کمیٹی تحلیل، آڈیٹر جنرل سے تحقیقات کروائی جائیں۔

چہلم پر زائرین کربلا کی روانگی کے معاملے پر سینیٹ کمیٹی میں تفصیلی غور۔ علامہ ناصر عباس: زائرین کے مذہبی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ناصر عباس نے کہا کہ

ایران، عراق، پاکستان کے وزرائے داخلہ کا زائرین کی اجازت پر اتفاق ہو چکا ہے۔

زائرین پر پابندی سے 50 ارب کا نقصان، متبادل راستوں سے 48 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سیکریٹری مذہبی امور: افغانستان روٹ پر سیکیورٹی خدشات، دیگر متبادل ذرائع پر مشاورت جاری۔

سردار محمد یوسف کی یقین دہانی: ٹور آپریٹر پالیسی پر مشاورت کر کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :شاہینوں کا خوف ،بھارت فرار،ڈبلیو سی ایل کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار

متعلقہ خبریں