اہم خبریں

غیر قانونی اور غیر منظور شدہ عمارتوں کے خلاف کارروائی،بلڈرز کے خلاف مقدمات درج کر نے کا فیصلہ

کراچی (اے بی این نیوز) غیر قانونی اور غیر منظور شدہ عمارتوں کے خلاف کارروائی۔ تمام بلڈرز اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ ۔ ڈ ائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے حکم جاری کردیا ۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق
تمام ریجنل ڈائریکٹرز مقدمات درج کرانا شروع کردیں۔ شہر میں غیر قانونی اور غیر منظور شدہ عمارتوں کی تعمیر جاری ہے۔ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈرز کیخلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت ایف آئی آر درج کرائیں۔
سندھ بلڈنگس رولز سیکشن 19 آرڈیننس 79 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی جائے۔ تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز متعلقہ پولیس تھانوں سے رابطہ کریں۔ ایف آئی آر میں متعلقہ دستاویزات ، نقشے ، نوٹسز، سروے اور دیگر تفصیلات شامل کی جائیں ۔
جس بھی علاقے میں غیر قانونی غیر منظور شدہ عمارت بن رہی ہے،پولیس کا آگاہ کیا جائے۔ 7روز کے اندر مقدمات کا سلسلہ شروع کیا جائے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا بھارت کی نیو نارمل پالیسی کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں