اسلام آباد (اے بی این نیوز) ورلڈ چیمپئنز لیگ (ڈبلیو سی ایل) میں ایک بڑا تنازع کھڑا ہوگیا ہے کیونکہ بھارتی چیمپئنز نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے اس سے قبل پاکستان کے خلاف گروپ میچ کھیلنے سے بھی انکار کیا تھا، جس کے باعث ایونٹ کی شفافیت اور کھیل کے فروغ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت سیمی فائنل کھیلنے کے لیے میدان میں نہیں اترتا تو قوانین کے مطابق پاکستان براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گا، جو نہ صرف ایونٹ کے توازن کو متاثر کرے گا بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی مایوسی کا باعث بنے گا۔
ماہرین کھیل کے مطابق یہ معاملہ آئی سی سی اور ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے لیے ایک بڑا امتحان ہے کیونکہ کھیل کے اصولوں کے مطابق کسی بھی ٹیم کے لیے میچ سے انکار کرنے پر سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اگر بھارت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو اس کے سنگین نتائج بھارتی ٹیم کو بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :بجلی سستی ہو نے جا رہی ہے، صارفین کو 8 ارب سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔