اہم خبریں

چینی کیسے مہنگی ہوئی، تجزیہ کارثنا ا للہ خان نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے بی این کے پروگرام ’’بدلو‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ثنا اللہ نے کہا کہ یہ چینی مہنگی ہونے کا معاملہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا یہ طاقت ور لوگ ہیں اور پاکستان کی سیاست اور اگر سیاست کے چار پلر ہیں تو آپ کے کم از کم 2 یا3 پلر شوگر انڈسٹری کے ہیں ۔

پروگرام ’’بدلو ’’میں تجزیہ کار ثنا اللہ نے اے بی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یاد ہے عمران خان کے دور میں ہیلی کاپٹر استعمال ہوتا تھا اس ٹائم لوگوں کو اس ہیلی کاپٹر پر لایا جاتا تھا وہ جو ہیلی کاپٹر استعمال ہوتا تھا وہ شوگرانڈسٹری کے ہیلی کاپٹر تھے لوگوں کو دینا دلانا بھی ہوتا تھااور اس سے پہلے بھی ایسے ہی ہوتا تھا آج بھی یہی ہورہا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا یہ سسٹم ایسے ہی چلتا جائیگا۔آج جو شوگر کی قیمت ہے یہ گزشتہ کرائسز کی وجہ سے اس کی بنیاد پر طے ہوئی ہے۔

125 روپے قیمت طے ہوئی لیکن اس وقت وہ 125 روپے لاگت والی شوگر آج200 روپے میں بھی نہیں مل رہی ۔ جب شوگر ایکسپورٹ کی گئی اس پر کام کیا گیا اس میں بڑے بڑے لوگ شامل تھے ۔اور سب سے بڑی بات یہ سب معاملے فنانس منسٹری اور کامرس منسٹری کرتی ہے اور اس بار ان دونوں کو اس پراسس سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔

چینی کی ایمپورٹ کی اجازت جو اس وقت دی گئی ہے وہ اجازت ای سی سی نے نہیں تھی ای سی سی نے انکار کردیا تھا یہ اسحاق ڈار نے ڈائریکٹر میٹنگ چیئرز کی فارن آفس میں اور ڈائریکٹ کیبنٹ کو سرکولیشن کے ذریعے ایمپورٹ لی اور اس پر 82 روپے فی کلو ٹیکس ایگزیمشن لی گئی ہے اور یہ کریمل پراسیس اس لئے کہہ رہا ہوں کہ125 روپے فی کلو والی چینی اب 200 روپے میں مل رہی ہے اگر فی کلو 1 روپیہ بھی بڑھے تو 5 ساڑھے5 ارب کا منافع ملتا ہے شوگر مل کو ۔

اے بی این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ثنا اللہ خان نے کہا کہ آپ اندازہ کرلیں کہ 60 روپے شاید اس سے بھی زیادہ ہے اب اس میں بڑی بے حسی ہے سب کو نظر آرہا ہے اب تو یہ ایک دوسرے کے گریباں بھی پکڑنا شرع ہوگئے ہیں ۔اب مفتا ح اسماعیل ،طارق فضل چوہدری، انوشہ رحمن،اسحاق ڈار وہ کرپٹ ہوگئے معاملے پر انہوں نے بات کردی اس کے بعد پارلیمنٹ میں منصوبہ بنا کر کیا ہے کیا پہلے ان کو پتہ نہیں تھا اس بارے میں آنے والے دنوں میں بھی یہی ہوگا یہ ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑیں گے ۔ان کو عوام کے درد کا احساس نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں مسافر طیارے کا ٹیک آف کرتے ہی انجن فیل،ہنگامی لینڈنگ

متعلقہ خبریں