اسلام آباد (اے بی این نیوز) سینئر سیاستدان ندیم افضل چن نے اے بی این نیوز کے پروگرام( سوال سے آگے )میں گفتگوکرتے ہوئے نااہلیوں اور ڈس کوالیفکیشن کے بڑھتے ہوئے عمل پر تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار غیر معمولی طور پر مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے، اور ایسا لگ رہا ہے کہ فیصلے جلد بازی میں کیے جا رہے ہیں۔
جن کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے گورنر آئینی عہدوں پر بیٹھ کر پارٹی سیاست کر رہے ہیں، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک آئینی حق ہے، مگر اس میں خریدو فروخت کی سیاست جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔