اہم خبریں

17 ڈسٹرکٹ کنزیومر عدالتیں باقاعدہ طور پر ختم کر دی گئیں

راولپنڈی (اے بی این نیوز)پنجاب بھر میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے بنائی گئی 17 ڈسٹرکٹ کنزیومر عدالتیں باقاعدہ طور پر ختم کر دی گئی ۔

تمام کے ججز کو تحفظ حقوق صارفین عدالتوں سے تبدیل کر کے لاہور ہائی کورٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

ان عدالتوں کے ججز کو تبدیل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

29 جولائی سے پنجاب بھر کی یہ تمام اسپیشل کنزیومر کورٹس مکمل بند ہوگئی ہیں ۔

ان عدالتوں کا ریگولر اسٹاف دیگر عدالتوں دفاتر میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔

جبکہ کنٹریکٹ اور عارضی تمام اسٹاف کو برطرف کر دیا گیا۔

ان کے کیسز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، کو ارسال کئے جارہے ہیں ۔

یہ کیسز سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن ججز کو بھیجے جائے گے۔

مزید پڑھیں : بر طانیہ نے فلسطین کو تسلیم کرلیا، باقاعدہ اعلان ستمبر میں کیا جائیگا

متعلقہ خبریں