لاہور ( اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور ریلوے سٹیشن پر خوشگوار تبدیلی عوامی ریلیف کا نتیجہ ہے۔ ریلوے کا نظام اشرافیہ کے لیے نہیں، عام آدمی کے لیے بہتر بنایا جا رہا ہے۔
تعلیم یافتہ بیٹیوں کو ریلوے میں باوقار ذمہ داریاں دینا ہماری ترجیح ہے۔ جدید ٹرینیں اب صرف خواص نہیں، عام پاکستانی کے لیے بھی دستیاب ہیں۔ ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا۔
ڈیجیٹل پاکستان کی سمت، ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی سروس فعال کی۔ ریلوے کا پرانا ٹکٹنگ نظام ختم، اب جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلوے کو مکمل طور پر ری برنِش اور ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔
بزنس کلاس، برتھ، کچن اور ڈائننگ ہال یورپی طرز پر تیار کیے گئے ہیں۔ مجلس ایکسپریس کو جدید خطوط پر بحال کیا گیا ہے۔ ریلوے کی بحالی کی ابتدا خواجہ سعد رفیق نے کی، ان کی محنت قابلِ تحسین ہے۔
ریلوے کی زمینوں کو عوامی فائدے کے لیے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
یہ پہلا قدم ہے، ہم ریلوے کو ایک جدید، خودمختار ادارہ بنائیں گے۔ یہ معیار صرف لاہور میں نہیں، پورے پاکستان کے سٹیشنز پر ہونا چاہیے۔ پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ہر شہر میں یہی سہولتیں مہیا ہونی چاہییں۔
ہندوستان سے مختصر مگر اہم جنگ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ افواجِ پاکستان نے بہادری سے وطن کا دفاع کیا۔ یہ جنگ دنیا کو باور کرا گئی کہ پاکستان صرف نیوکلئیر نہیں، روایتی جنگ میں بھی تیار ہے۔
ہماری ایئر فورس نے تکنیکی مہارت سے دشمن کو ناکام بنایا۔ معاشی میدان میں ہمارا سفر طویل ہے، ہم پوری دیانت سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ افراطِ زر کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 5 فیصد پر آ گئی۔
پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی، معاشی استحکام کی سمت گامزن ہے۔
چین کے ساتھ تعلقات مضبوط، تعلقات میں نئی روح پھونکی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بند کرائی، یہ بڑی سفارتی کامیابی ۔ کارگو ٹرانسپورٹ کا جدید نظام لایا جا رہا ہے۔
ریلوے کا نظام بدلے گا تو ملک کی حالت بدلے گی۔
بھارت سےجنگ جیتنےپرپوری قوم کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ فیلڈمارشل عاصم منیرکی قیادت میں بھرپورجنگ لڑی۔ آج پاکستان کودوبارہ اللہ تعالیٰ نےعزت وتوقیردی ہے۔
پوری دنیاپاک بھارت جنگ میں ہماری فتح کی معترف ہے۔ تینوں مسلح افواج نےہماری حفاظت کابیڑہ اٹھایا۔
مزید پڑھیں :سونا لگاتار سستا،آج اور قیمت کم ہو گئی ،جا نئے نئے ریٹ بارے
