اہم خبریں

قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی نہ کرنے پر درجنوں طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سالانہ مرمت، تزئین و آرائش کے کام کے پیش نظر موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران 13 جولائی 2025 سے ہاسٹلز کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ طلبہ کیلئے 21 جولائی تک ہاسٹل کو خالی کرنے کے احکامات دیےگئے تھے جس کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ نے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہاسٹلز خالی کر دیے تاہم چند طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری تھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی طلبہ کی درخواست خارج کر دی تھی جس کے بعد کچھ طلبہ کو ہاسٹلز خالی کرنے کی بارہا مہلت دی جا چکی تھی تاہم حتمی مہلت ختم ہونے پرآج ہاسٹلز خالی کرانے کے لیے کارروائی کی جس دوران درجنوں طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کے پیش نظر وی سی آفس کو تالے لگا دیے گئے ہیں اور احتجاج کی وجہ سے وی سی سیکرٹریٹ کو بھی بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب طلبہ کی وکیل ایمان مزاری کا کہنا ہےکہ 72 طلبہ کو گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ لایا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے طلبہ کی گرفتاری پر مؤقف دینے سے گریز کررہی ہے ۔

مزید پڑھیں۔بجلی کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

متعلقہ خبریں