کراچی(اے بی این نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ کے 19 اضلاع میں 52 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ انتخابات 9 ستمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔
ضمنی انتخابات ضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، دادو، حیدرآباد، جامشورو، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، مٹیاری، خیرپور، سجاول، ٹنڈو الہیار، عمرکوٹ اور کراچی کے تین اضلاع—کراچی غربی، کیماڑی اور کراچی شرقی—میں ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق:
20 اگست کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
کاغذاتِ نامزدگی 21 تا 23 اگست وصول کیے جائیں گے۔
ابتدائی فہرست 25 اگست کو شائع ہوگی۔
جانچ پڑتال 26 تا 28 اگست ہوگی۔
اعتراضات 30 اگست تا 2 ستمبر جمع کروائے جا سکیں گے۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 6 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی 8 ستمبر تک واپس لیے جا سکیں گے۔
9 ستمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
پولنگ 24 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی کر دیا ہے۔
کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حلقوں میں وفاقی و صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کا اعلان یا سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کریں گی، جبکہ انتخابات مکمل ہونے تک سرکاری افسران کے تبادلوں اور نئی تقرریوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
مزید پڑھیں۔اسلام آباد: میٹرو بس نے اپنے ہی گارڈ کی جان لے لی