اسلام آباد(اے بی این نیوز)ویب ڈیسک: سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری کا پارٹی شمولیتی پروگرام میں گفتگو ، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی عوامی جمہوری سیاسی جماعت ہے ،قائد عوام زوالفقار علی بھٹو شہید وزیراعظم نے عوامی فلاح و بہبود کے عملی اقدامات اٹھائے ۔
سرزمین بے آئین کو آئین کا تحفہ زوالفقار علی بھٹو شہید کا یادگار کارنامہ ہے ، آئین پاکستان دینے والی پیپلز پارٹی نے آئین اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام الناس کو زبان حق ملکیت حق حاکمیت ملا ، پیپلز پارثی عوام الناس کی نمائندہ جماعت ہے ، عوام الناس طبقات کو سرکاری حکومتی سیاسی معاملات میں براہ راست شریک کیا جاتا ہے ۔
پیپلز پارثی کارکنوں کو چیئرمین سینٹ وزیراعظم اور آئینی عہدوں پر فائز کرتی ہے ، بے نظیر بھٹو شہید وزیراعظم نے خواتین کو بااختیار بنانے اور محروم طبقات کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے ، صدر مملکت آصف زرداری آئین میں سے آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ کیا ۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امید پاکستان نوجوان قائد ہیں، بلاول بھٹو زرداری پارلیمان کے اندر اور باہر آئین پارلیمان اور جمہوریت کی موثر آواز ہیں، وہ ذواالفقار علی بھٹو شہید بے نظیر بھٹو شہید اور شہدا جمہوریت کے حقیقی سیاسی وارث ہیں۔
جمہوری نظام تسلسل پیپلز پارٹی کا مرہون منت ہے، ملاقات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے راہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سنٹرل سیکرٹریٹ پیپلز پارٹی اسلام آباد میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما نائلہ بی بی پی ٹی آئی کی ضلحی لیڈر فرحانہ عامر پی ٹی آئی کسان ونگ کی حبیب عباسی اور متعدد کارکنوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی کے مفلر پہنائے۔