اہم خبریں

ملک میں جاری سیاسی انتقام کا سلسلہ اب رکنا چاہیے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی انتقام کا سلسلہ اب رکنا چاہیے کیونکہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم بار بار کہتے آئے ہیں کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ساتھ متعصب رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، جس کے باعث شفاف الیکشن کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگر جمہوری ادارے غیر جانبدار نہ رہے تو عوام کا اعتماد سیاسی اور انتخابی نظام پر سے ختم ہو جائے گا، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہیے اور الیکشن کمیشن کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی تاکہ عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی عکاسی ہو سکے۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے کبھی اپنے مؤقف سے انکار نہیں کیا اور وہ ہر فورم پر تعاون کر رہے ہیں، نعیم پنجھوتہ

متعلقہ خبریں