اہم خبریں

پی ٹی آئی کوبڑا نقصان 3 سیٹیں گئیں،چوتھی کو نوٹس جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چودھری ،احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیدیا۔ سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اعجاز چودھری کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 10سال قید کی سزا سنائی ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیا۔ پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔ عدالتی فیصلوں کے بعد دونوں امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے تینوں نشستوں کو خالی قرار دے دیا ہے۔

ادھر دوسری جانب عمر ایوب کیخلاف اثاثوں کے گوشواروں سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کا اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو نوٹس جاری ۔ الیکشن کمیشن کی کازلسٹ جاری ،ایم این اے عبدالطیف ودیگر کو بھی نوٹسز جاری ۔
الیکشن کمیشن کل دن 2بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمشین نے عمرایوب کیخلاف کیس واپس لینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

مزید پڑھیں :جرگہ کے فیصلہ پر قتل،صحافی کا سوال،گورنر پنجاب سیخ پا،جواب دینے کی بجائے موبائل چھیننے کی کوشش

متعلقہ خبریں