اہم خبریں

سونا سستا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت بارے

کراچی (اے بی این نیوز        ) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہو کر 356,300 روپے کا ہو گیا ہے جب کہ 10 گرام سونا 85 روپے سستا ہو کر 355,470 روپے کا ہو گیا ہے۔

سونے کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا بھر میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے۔ ہندوستان عالمی سطح پر آٹھویں اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان عالمی فہرست میں 49ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا، جرمنی اور اٹلی سرفہرست ہیں جب کہ ایشیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر چین اور بھارت کے پاس ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق، دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے 2024 میں 1,000 میٹرک ٹن سے زیادہ سونا خریدا، جو گزشتہ دہائی میں ہونے والی اوسط سالانہ خریداری سے تقریباً دوگنا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سنٹرل بینک سونے کے بڑے ذخیرہ اندوز ہیں، جو تاریخ میں سونے کی کان کنی کا پانچواں حصہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں