پشاور( اے بی این نیوز ) محکمہ لائیوسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف۔ دستاویز کے مطابق سرکاری گاڑیاں مختلف منصوبوں کیلئے خریدی گئی تھیں۔
گاڑیوں کے غائب ہونے کا انکشاف آڈٹ رپورٹ 2023-24 میں سامنے آیا۔
آڈٹ رپورٹ نےمحکمے کی شفافیت پربھی سوالات اٹھا دیے ۔ سال 2007 سے 2021 تک لائیوسٹاک پروجیکٹس کیلئے 200 گاڑیاں خریدی گئی تھیں۔
آڈٹ رپورٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیوسٹاک کے نام رجسٹرڈ ۔ رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں ہیں ۔آڈٹ رپورٹ میں محکمہ لائیواسٹاک کی غائب سرکاری گاڑیوں کا پتا لگانے کی سفارش۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ
گاڑیوں کی ریکوری کیلئےلیٹرز جاری کردیے گئے ہیں ۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اگر کوئی قصوروار ٹھہراتو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جاِے گی۔
قومی خزانے کومقصان پہنچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں :اگست میں خطرناک ترین سورج گرہن،جب دن میں اندھیرا چھا جا ئے گا،اثرات کیا ہو نگے ،جانئے